آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ تین افراد ہلاک

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکولم میں ہوئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ لکا ورم برج کے پاس سڑک پر ٹہری ہوئی لاری کو ٹرک نے ٹکر دے دی اس حادثہ میں تین نوجوان موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں آم کا تاجر رامو متوطن وجئے نگرم اور اڈیشہ سے تعلق رکھنے والا لاری ڈرائیور سنتوش اور کلینر سشانت شامل ہیں۔