نیشنل

بِپرجوائے طوفان سے 8 ریاستیں چوکس _ گجرات میں 47 ہزار افراد محفوظ مقامات منتقل

نئی دہلی _ 15 جون ( اردولیکس ڈیسک) گجرات سمیت 8 ریاستوں میں بپر جوئے طوفان کے پیش نظر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نے سخت چوکسی اختیار کی ہے اور گجرات میں ہزاروں افراد کو طوفان سے بچانے کے لئے محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے

 

 

گجرات کے چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل نے گاندھی نگر میں ایک میٹنگ کی اور ریاست کے ساحلی علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ راحت کارروائیوں کے ریاستی کمشنر آلوک کمار پانڈے نے کہا کہ بازآبادکاری کا جاری کام توقع ہے کہ آج شام تک صدفیصد مکمل کر لیا جائے گا۔ ابھی تک مختلف اضلاع کے 47 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ طور سے دوسرے مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

 

نئی دہلی میں اخبار نویسوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے NDRF کے DIG محسن شاہدی نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورتحال سے نمٹنے والی قومی فورس کی 18 ٹیمیں اور قدرتی آفات سے نمٹنے والی ریاستی فورس کی 13 ٹیموں کو بھی ریاست میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران 69 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ 33 ٹرینوں کو جزوی طور پر روک دیا گیا ہے، جو کہ سمندری طوفان بِپرجوائے کے آنے کے مدِّنظر ایک احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

مجموعی طور پر 27 ٹرینوں کو جزوی طور پر شروع ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ منسوخ کردہ ٹرینوں میں Okha ایکسپریس، دلّی سرائے روہلہ اسٹیشن، راجکوٹ-ویراوَل ایکسپریس، احمد آباد-ویراوَل انٹرسِٹی، پوربندر-ویراوَل ایکسپریس، پوربندر-دادار سوراشٹر ایکسپریس، بھُج-دادار ایکسپریس اور جُونا گڑھ-دیلواڑہ اسپیشل شامل ہیں۔ بھارتی ریلوے نے، مغربی ریلوے کے دائرہ ¿ اختیار کے تحت متاثرہ علاقوں کے ٹرین کے مسافروں کے لیے مختلف حفاظتی اور سلامتی کے احتیاطی اقدامات کیے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button