مذہب کی بنیاد پر تعصبانہ رویہ اختیار نہ کیا جائے: راج ناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سیکوریٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کاروائی میں مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار نہ کریں۔ نریندر مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر دلی میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ معصوم اور بےقصور افراد کے خلاف کاروائی نہ ہو۔