نریندر مودی کا نواز شریف سے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف  سے قلب کے آپریشن کے پیش نظر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اگلے ہفتہ نواز شریف کے قلب کا آپریشن کیا جانے والا ہے۔  زرائع کے مطابق وہ ایک ہفتہ سے خرابی صحت کے باعث اسپتال میں شریک ہیں جہاں ڈاکٹرس نے انھیں اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ نریندرمودی نے ٹویٹر پیام میں نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہارکیا۔