ملایم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو بھِی سیاست میں

سرگرم سیاست میں اب ملایم سنگھ یادو کے گھر کا ایک اور فرد شامل ہورہا ہے۔ سابق چیف منسٹر و سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملایم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو اگلے چناو میں حلقہ اسمبلی کنٹونمنٹ سے مقابلہ کی تیاریوں میں ہے۔ ریاستی وزیر و پارٹی کے ترجمان شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ پارٹی نے انھیں ٹکٹ دیا ہے۔ ہم آپکو بتادیں کے ملایم سنگھ یادو کے بڑے بیٹے اکھلیش یادو چیف منسٹر ہیں جبکہ ان کی بیوی ڈمپل یادو لوک سبھا کی رکن ہیں اور اب ان کے خاندان کی ایک اور خاتون سیاسی میدان میں اتر رہی ہیں۔