محبوبنگر میں مال گاڑی خراب ٹرینوں کی آمدرفت میں خلل

نگانہ کے ضع محبوبنگر میں آج ایک مال گاڑی کے خراب ہوجانے کی وجہہ سے ٹرینوں کی امدرفت میں خلل پڑا۔ شادنگر کے قریب بورگولہ کے پاس ہفتہ کی صبح ایک گڈس ٹرین خراب ہوگئی۔ جس کی وجہہ سے اس لائن پر چلنے والی بعض ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ قریب ساڑھے دس بجے دوسرا انجن طلب کرکے اس مال گاڑی کو وہاں سے لے جایا گیا۔