67 فیصد لوگ لاک ڈاون کے حق میں؟ سروے۔ لاک ڈاون لگانے وزیراعظم سے تاجرین تنظیم کی خواہش

 

 نئی دہلی: ملک بھرمیں کورونا کے کیسس اوراموات میں اضافہ کے دوران تاجرین کی تنظیم کی جانب سے لاک ڈاون نافذ کرنے کے مسئلہ پر ایک سروے کیا گیا۔ سروے رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 67 فیصد لوگ لاک ڈاون کے حق میں ہیں۔ کانفریڈیشن آف آل انڈیا یعنی سی اے آئی ٹی کی جانب سے یہ سروے کیاگیا ہے اورتنظیم نے سروے کے بعد مرکز سے لاک ڈاون کی سفارش کی ہے۔ سی اے آئی ٹی کے قومی صدرپراوین کھنڈیوال نے وزیراعظم نریندرمودی سے خواہش کی ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں کوویڈ کےکیسس میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون لگادیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملک گیرسطح پرتاجرین اشیائے ضروریہ کی بلاتاخیرسربراہی کیلئے تیارہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سروے میں 9 ہزارافراد نے حصہ لیا تھا۔