انٹر نیشنل

حمزہ بن لادن کے ہلاکت کی ٹرمپ نے کی تصدیق

نئی دہلی -14 ستمبر ( اردو لیکس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ حمزہ ، افغان – پاکستان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مارا گیا تھا۔یہ خبر اگست کے شروع میں امریکی میڈیا انٹلیجنس ذرائع کے حوالے سے شائع کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ حمزہ بن لادن کی موت ہوگئی تھی۔ امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حمزہ گذشتہ دو سالوں میں امریکی کارروائیوں میں ہلاک ہوا ہوگا ۔امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے بھی گذشتہ ماہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button