تلنگانہ

ابھی تو صرف ٹریلر دیکھا ہے ، آنے والے انتخابات میں پوری فلم دکھائی جائے گی: چندرشیکھرراو حکومت پر وزیراعظم مودی کا ریمارک

ورنگل _ 8 جولائی ( اردولیکس) وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس کا صفایا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے  انتخابات میں ٹریلر دکھایا ہے اور آنے والے انتخابات میں پوری فلم دکھائے گی۔انہوں نے  تلنگانہ کے ورنگل  میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں بی جے پی کے پاس دو پارلیمانی سیٹیں تھیں تو اس میں سے ایک حلقہ ہنمکنڈہ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے9 سالوں سے سخت محنت کر رہے ہیں۔

 

تلنگانہ کی ترقی بی جے پی کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں تلنگانہ کا رول اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے تلنگانہ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سرمایہ کاری کا فائدہ تلنگانہ کے نوجوانوں کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ حکومت ہر وقت ان پر تنقید کرتی ہے۔یہاں کی حکمران جماعت خاندانی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے چندرشیکھرراو حکومت کو بدعنوان قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک بھی پروجیکٹ ایسا نہیں ہے جس میں بدعنوانی کے الزامات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو ریاستوں کے درمیان ترقی کے معاہدے ہوتے تھے،

 

اب دو ریاستوں کے درمیان کرپشن کے معاہدے ہیں۔ بی آر ایس حکومت کو کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے اور اب یہ سب بے نقاب ہو چکے ہیں۔عوام کو ان سے چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ تلنگانہ خاندانی راج میں جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خاندانی جماعتوں کا پورا ڈی این اے کرپٹ ہے۔ بی آر ایس حکومت نے ان مقاصد کو تباہ کر دیا جن کے لیے ریاست بنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button