ہیلت

رابطہ فاونڈیشن کے زیراہتمام مغل پورہ میں خواتین کے لئیے مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد – فروری (پریس نوٹ) رابطہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ( انجیلس فرٹیلیٹی اور ڈاکٹر نوشیناس ڈیاگنا سٹکس کے تعاون سے ) خواتین کے امراض سے متعلق ایک مفت ہلت کیمپ 12- فروری کو اعظم فنکشن ہال مغل پورہ میں منعقد ہوا۔جناب محمد فاروق جنرل سکریٹری غوث خاموشی ٹرسٹ نے نگرانی کی۔

محترمہ ثوبیہ جویریہ فاؤنڈر پریسیڈنٹ نے بتایا کہ لا ولد جوڑوں کا چیک اپ کیا گیا اور دوائیں تجویز کی گئیں ۔یہ کیمپ بانجھ پن اور خواتین کے مخصوص امراض کے متاثرین کے لئے بیحد کارآمد ثابت ہوا ایام کی بے قاعدگی ،لیپریسی،مردانہ کمزوریوں اور دیگر امراض سےمتعلق ڈاکٹرس نے متاثرین کی بھر پوررہنمائی کی ڈاکٹرزرین ،ڈاکٹر سی ایچ کیرتی ،ڈاکٹر نوشینہ ارنب کی خدمات حاصل رہیں علاوہ ازیں نرسنگ اسٹاف کا تعاون حاصل رہا محترمہ پی ویرا منی فاؤنڈر پریسیڈنٹ ماتروکا فاؤنڈیشن وجہاں نما ٹی آرایس پریسیڈنٹ ،محترمہ سجاتا سورے پلی فاؤنڈر پریسیڈنٹ دلت ویمن کلیکٹیو،محترمہ سنیتا دھوترےسرگرم کارکن لائنس کلب چارمیناراور دوسروں نے کیمپ کا معائینہ کرتے ہوئے اسے ضرورت مند عوام کے لئے فائدہ مند قرار دیا۔

اس موقع پر محترمہ ثوبیہ جویریہ نے اعلان کیا کہ آئندہ یہ فر ی کیمپ 19 فروری کو انجیلس فرٹیلیٹی فرسٹ فلور ویسٹ فیلڈ سنٹر ڈیلکس کالونی ٹولی چوکی میں صبح 10تا 3 بجے دوپہر منعقد ہوگا تفصیلات کے لئیے فون 9652278517 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button