تلنگانہ کے جنگلات میں اضافہ کے لئے حکومت سنجیدہ

تلنگانہ کے وزیر جنگلات جوگو رامنا نے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کے تحت لگاے جانے والے پودوں کے نگہداشت کے لئے گاوں کی سطح سے اسمبلی حلقہ کی سطح تک ہریتا کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی.عادل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوے جوگو رامنا نے کہا کہ تلنگانہ میں 33 فیصد جنگلاتی علاقہ کو فروغ دینے کے لئے چیف منسٹر کے سی آر نے ہریتاہرم پروگرام کو شروع کیا ہے متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے جنگلات ختم ہوگئے.جس کی وجہ سے بارش بھی ختم ہوگئی.تلنگانہ میں جنگلات میں اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جاررہے ہیں ہریتا ہرم پروگرام کے تحت ہر گاوں میں 10 ہزار پودوں کو لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اسی طرح ہر اسمبلی میں کم از کم 40 ہزار پودے آنے والے مانسون میں لگاے جائیں گے۔