جرائم و حادثات

حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر تقریبا ایک کلو سونا پکڑا گیا

حیدرآباد _ 16 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ پر بڑی مقدار میں سونا ضبط کیا گیا۔ کسٹم حکام نے دبئی سے حیدرآباد آنے والے مسافروں کی تلاشی لی اس موقع پر ایک مسافر کے پاس سے 957 گرام سونا جو غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا تھا برآمد ہوا۔ حکام نے اسے پکڑ لیا۔ حکام نے بتایا کہ ضبط کیے گئے سونے کی مالیت 46.53 لاکھ روپے ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button