حیدرآباد میں خاتون کا گینگ ریپ

حیدرآباد میں پہاڑی شریف پولیس نے ایک خاتون کے گینگ ریپ  اور اسے بلیک میل کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ایک خاتون نے پہاڑی شریف پولیس سے شکایت کی کہ احمد شریف خان، عمران اور ان کے ساتھیوں نے گینگ ریپ کیا اور اس کی سیل فون میں فلم بندی کی۔ ملزمین نے خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے سونے کے زیورات اور نقدی وصول کی انکا ر پر ویڈیو کو عام  کردینے کی دھمکی دی تھی۔