جنرل نیوز

عرس شریف حضرت سید نور الدین(نوری شہید چشتی رحمتہ اللہ علیہ) کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹر 

حیدرآباد۔ -18 اگست(اردو لیکس)۔ حضرت سید نور الدین(نوری شہید چشتی رحمتہ اللہ علیہ) کلم نوری ضلع ہنگولی مہاراشٹر کا عرس شریف بتاریخ:20/ اگست 2022ء م21 محرم 1444ھ بروز ہفتہ قبل از فجر غسل شریف ہوگا اور کشتی گل نماز ظہر خادم درگاہ شریف سید قدرت اللہ حسینی عرف خواجہ پاشاہ جاگیردار‘ کے مکان حسینی منزل سے نکل کر مدر سہ نورالاسلام پہونچے گا‘ صندل شریف ٹھیک 2بجے تکیہ سے نکل کر آبادی سے گشت کرتا ہوا‘ رات10بجے درگا شریف پہونچے گا۔ چراغاں و جلسہ عظمت اولیاء 21 اگست 2022ء بروزاتوار بعد نماز عشاء مقرر ہے۔ قرآنی خوانی وفاتحہ و تقسیم تبرک 22اگست2022 بروز پیر بعد نماز فجر عاشقان نوری کی جانب سے حاضرین کو خدمت میں عرس کے تمام دنوں میں لنگر کا اہتمام رہے گا۔ متولی سید فضل حسینی اور خادم سید قدرت اللہ حسینی عرف خواجہ پاشاہ جاگیردار نے عامتہ المسلمین و عقیدت مندوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ عرس شریف میں شرکت فرماکر فیوض و برکات حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر08237382121پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button