تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹیچر ایم ایل سی کے انتخاب میں بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وینکٹ نارائن ریڈی کامیاب

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ  قانون  ساز کونسل کے ٹیچر حلقہ حیدرآباد _ رنگاریڈی — محبوب نگر  کے  بی جے پی امیدوار اے وی این ریڈی نے ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس پارٹی کے تائیدی امیدوار جننا کیشوا ریڈی کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ جس پر بی جے پی کے پارٹی قائدین اور کارکنوں نے اے وی این ریڈی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 16 مارچ کو شروع ہوئی اور 17 تاریخ کو صبح ساڑھے چار بجے  مکمل ہوئی۔

 

پہلی ترجیحی ووٹوں کی گنتی 16 مارچ کو شام 5 بجے حیدرآباد کے سرور نگر انڈور اسٹیڈیم میں مکمل ہوئی… کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد سے زیادہ  اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ اس کے بعد دوسری ترجیح کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ جس میں بی جے پی کے تائیدی امیدوار اے وی این ریڈی کو  زیادہ ووٹوں کو حاصل کرنے پر انھیں کامیاب قرار دیا گیا

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button