حیدرآباد کے گنڈی پیٹ میں فائیرنگ

حیدرآباد کے گنڈی پیٹ علاقہ میں فائیرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پتہ چلا ہے کہ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے پربھاکرگوڑ اور اس کے ساتھی کے درمیان اراضی کا جھگڑا تھا وہ بات چیت کے لئے پیر کی رات ایک ریسارٹ میں جمع ہوئے اور شراب نوشی کی۔ بات چیت بگڑ جانے پر پربھاکر گوڑ نے اپنی ریوالور سے فائیرنگ کردی۔ گولی چلنے سے کسی کے زخمی یا مرنے کی اطلا ع نہیں ملی۔ نارسنگی پولیس نے کیس درج کرلیا۔