اسپشل اسٹوریمبارکباد

سچن سے ہوا سیما حیدر کو عشق ۔چار بچوں کی ماں پاکستان سے پہنچ گئی ہندوستان

نئی دہلی: پہلے گیم پھر پریم، یہ معاملہ گریٹر نوئیڈا کے سچن اور پاکستانی خاتون سیما حیدر کے درمیان محبت کا ہے۔سچن اور سیما سال 2020 میں PUBG گیم کے ذریعے دوست بنے۔ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ دونوں کی ملاقات نیپال میں ہوئی۔ دونوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد چار بچوں کی ماں سیما حیدر گریٹر نوئیڈا پہنچ گئیں۔ اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ۔ سچن بھی اس کی محبت میں گرفتار ہو گیا۔ اب گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر رہنے والی پاکستانی خاتون پولیس کی حراست میں ہے۔

 

 

پولیس نے غیر قانونی طور پر رہنے والی خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور اس سے  تقریباً 150 سوالات پوچھے۔ خاتون نے ان سوالوں کے جواب بڑے آرام سے دیے۔ ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق پولیس کے سوالات نے خاتون کو بالکل بھی پریشان نہیں کیا اور پوری بات کھل کر بتادی۔دراصل، سیما کراچی کی رہنے والی ہے اور اس کا شوہر دبئی میں کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے ہندوستان آنے اور سچن سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا اپنا گھر بھی بیچ ڈالا ہے۔

 

 

گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون سیما حیدر اور اس کے چار بچوں کو پولیس نے پیر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بچوں کو ایک مقامی سچن نے پناہ دی تھی۔ اس کی سیما سے ملاقات آن لائن PUBG گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔ گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ پاکستانی خاتون اور مقامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون کے چار بچے بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس اس سنگین معاملہ کی باریک بینی سے مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے تاکہ مزید تفصیلات حاصل ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button