ہندوستانی فوج کے سنٹرل ایمیونیشن ڈپو میں آگ 17 فوجی ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ناگپور میں واقع فوج کے سب سے بڑے اسلحہ خانہ میں پیر اورمنگل کی درمیانی رات آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں کم ازکم 17 فوجی ہلاک اور قریب 20 زخمی ہوگئے جن میں دو عہدیدار بھی شامل ہیں۔ آج صبح سنٹرل ایمیونیشن ڈپو واقع ضلع وردھا میں اچانک آگ لگ گئی۔ مقامی زرائع کے مطابق رات دیر گئے اچانک زور دھماکہ کی آواز آئی اور آگ کے شعلہ بھڑک اٹھے۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔ بچاو راحت کاری کا کام جاری ہے احتیاطی طور پر قریب میں رہنے والوں کو دوسرے مقام پر منتقل کردیا گیا۔