وزیراعظم نریندر مودی کا آتشزدگی واقعہ پر اظہار رنج

وزیراعظم  نریندر مودی نے پلگاؤں، مہاراشٹر میں سینٹرل ایمیونیشن ڈپو میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی نقصان پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ٹوئیٹر پر وزیراعظم نے لکھا ہے کہ’’پلگاؤں، مہاراشٹر میں سینٹر ل ایمیونیشن ڈپو میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی نقصان پر مجھے بہت دُکھ ہوا ہے۔ میں غم زدہ خاندانوں کے غم میں شریک ہوں۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے میں پرارتھنا کرتا ہوں۔ میں نے رکشا منتری جناب منوہر پاریکر سے کہا ہے کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں اور صورتحال کا جائزہ لیں۔