جنرل نیوز

مسلمانان نظام آباد کی عیدگاہ کمیٹی جدید و قدیم سے مخلصانہ اپیل 

نظام آباد:30/ ستمبر (اردو لیکس ) شہر نظام آباد کے قلب میں واقع قدیم قبرستان میں جمعہ کے دن ایصال ثواب اور مغفرت کی دعاء کیلئے جانے والے مسلمانان نظام آباد کو اپنے مرحومین کی قبروں تک پہنچنے کیلئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ بارش کے دوران قبرستان میں موجود جھاڑیوں کے بڑے پیمانے پر اُگ جانے اور اس کی بروقت کٹوائی نہ کئے جانے پر قبریں اس کے حصارمیں آگئی اور اپنے مرحومین کی قبروں کی نشاندہی کیلئے شخصی طور پر ان کے لواحقین نے اپنے طور پر ہاتھوں اور درانتی کے ذریعہ اس کو نکالتے ہوئے صاف کیا۔ عیدگاہ کمیٹی قدیم و جدید کی جانب سے شب معراج اور شب برات کے موقع پر بڑے پیمانے پر صاف صفائی کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم ان دنوں اس پر عمل آوری کی سخت ضرورت ہے۔ طبرانی کی ایک روایت میں ہے کہ خدا جنت میں ایک نیک بندے کا مرتبہ بلند فرماتا ہے تو وہ بندہ پوچھتا ہے پروردرگار مجھے یہ مرتبہ کہاں سے ملا۔ خدا فرماتا ہے ”تیرے لڑکے کی وجہ سے کہ وہ تیرے لئے استغفار کرتا رہا“۔حضرت سفیان ؓ فرماتے ہیں جس طرح زندہ انسان کھانے پینے کے محتاج ہوتے ہیں اسی طرح مرحومین دعا کے انتہائی محتاج ہوتے ہیں۔ قبرستان جاکر مرحومین کیلئے ایصال ثواب کیجئے اور خدا سے مغفرت کیلئے دعا کیجئے۔ان احادیث کی روشنی میں مسلمانان نظام آباد نے اپنے ایک محضر میں عیدگاہ کمیٹی جدید و قدیم سے خواہش کی کہ وہ ان اُگ جانے والی جھاڑیوں کی فی الفور صفائی اور کٹوائی کیلئے اقدامات روبہ عمل لانے

متعلقہ خبریں

Back to top button