حیدرآباد میں خاتون نےدیا 4 بچوں کو جنم

حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال میں منگل کے روزخاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا۔ وجئے نگر کالونی میں واقع نرملا میٹرنیٹی اینڈ آرتھو پیڈک اسپتال میں پرانا شہر کے علاقہ نواب صاحب کنٹہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون عائیشہ صدیقہ نے 2 لڑکوں اور دو لڑکیوں کو جنم دیا۔وہ ڈاکٹر نرملا کے زیر علاج تھیں۔