جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس _ مولانا وجیہ الدین قاسمی صاحب اور دیگر کا خطاب

فتنوں سے حفاظت کے لیے علماء کرام سے وابستگی انتہائی ضروری مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس سے مولانا وجیہ الدین قاسمی صاحب کا خطاب عام مسلمانوں کو فتنوں سے بچانا ایمانی فریضہ ہے

 

کاماریڈی3 /ستمبر ( پریس نوٹ) مسلمان ایمان کو جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہے اللہ سبحانہ وتعالی کے خاص فضل وکرم نبئ اکرمﷺ کی شانِ ختم نبوت کی برکت سے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام جلسہ عام جان سے پیارا ایمان ہمارا این آر فنکشن ہال اسلام پورہ کاماریڈی میں مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد ابرارالحسن صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی صدارت میں الحمدللہ کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جلسہ سے محترم مولانا وجیہ الدین صاحب قاسمی زید مجدہ مبلغ مجلسِ تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھرا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انتہائی اہم خطاب فرماتے ہوئے گوہرِ شاہی، فیاض بن یاسین اور شکیل حنیف جیسے جھوٹے ملعونیوں کے عقائد باطلہ وفاسدہ کو تفصیل سے بیان کیا۔ محترم مفتی عمران خان صاحب زید لطفہ قاسمی مبلغ مجلسِ تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے کلیدی خطاب فرمایا اور اپیل کی کہ اپنے آپ کو علماء سے وابستہ رکھو ورنہ ایمان کے ڈاکو حملہ کریں گے جسطرح بیماری کے زمانہ میں ڈاکٹر س سے دوری جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اسی طرح فتنوں کے زمانہ میں علماء کرام سے دوری ایمان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ،

 

مولانا نظرالحق قاسمی نگران مکاتب قرآنیہ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے، جبکہ مولانا منظور عالم مظاہری منتظم مجلس نے جلسہ کی کاروائی چلائی، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے اظہار تشکر پیش کیا،حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی دعاء پر اجلاس کا کامیاب اختتام ہوا ٹرسٹیز مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی ونوجوانان کاماریڈی نے منظم انداز میں جلسہ گاہ کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، اللہ سبحانہ وتعالیٰ سب کی خدمات اور حاضری کو شرف قبولیت سے نوازے آمین ثم آمین

 

اس موقع پر حافظ انتظار احمد نائب صدر جمعیت علماء کاماریڈی مفتی جمشید صدر جمعیت علماء پٹلم قاری مجاھد صدیقی ارگنائزر سکریٹری جمعیت علماء سرسلہ حافظ محمد سعید حلیمی استاد ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد مولانا رضوان القاسمی بچکندہ امتیاز صدر تنظیم المساجد بانسواڑہ مولانا احمد اللہ نائب صدر جمعیت علماء یلاریڈی مولوی شیخ نورالالیاس مدرسہ کاشف العلوم حافظ محمد یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی مولانا شیخ احمد مظاہری رکن شوریٰ مجلس علمیہ حضرت حافظ محمد عبداللہ مدرسہ ابوبکر صدیق ابراہیم پور چیگنٹہ حافظ محمد عبدلعزیز دامت برکاتہم دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ محمد امجد کونسلر کے علاؤہ علماء ائمہ کرام حفاظ عظام مساجد کمیٹیوں کے صدور دعوت وتبلیغ کے ذمہ داران وکارکنان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے علاؤہ عامۃ المسلمین کی بڑی تعداد موجود تھی فنکشن ھال باوجود کشادگی کے تنگ دامانی کا شکوہ کررہا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button