تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔آر ٹی سی کے ہڑ تالی ملازمین کی نوکریاں خطرے میں،چیف منسٹر نے کیا بڑا فیصلہ

حیدرآباد 6 اکتوبر (اردولیکس) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے آرٹی سی ہڑتال پر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کیے گیے وقت میں ڈیوٹی پر رجوع نہ ہونے والے ملازمین کو دوبارہ ملازمت پر واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت کی جانب‌سے مقرر کیے گیے وقت میں ڈیوٹی پر رجوع ہونے والے 1200 ورکرس کو ہی ملازمین تصور کیا جایے گا۔ انہوں نے آج آر ٹی سی کی ہڑتال پر ایک اعلی سطحی جایزہ اجلاس طلب کیا تھا۔ انہوں نے ہدایت دی کے نیے ملازمین کے تقررات کیے جائیں جن کے لیے یہ شرط ہوگی کہ وہ کسی یونین سے وابستہ نہ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت  یونینوں کی بلیک میلنگ کی سیاست کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔چندر شیکھر راؤ کے اس فیصلے کے بعد ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button