تلنگانہ

عادل آباد کے نوجوان کی انوکھی خدمت خلق – بے سہارا لوگوں میں چپلوں کی تقسیم

عادل آباد6-اکتوبر(اردو لیکس)شہر مستقر کے ایک شیخ عرفان نامی نوجوان نے خدمت خلق کی انوکھی اور قابل عمل مثال پیش کی ہے۔شیخ عرفان عادل آباد کے محلہ خورشید نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے آج شہر عادل آباد کے مختلف چوراہوں اور ریلوے اسٹیشن؛بس اسٹانڈ؛اشوک روڈ کا دورہ کرتے ہوئے تقریباً200 غریب بے سہارا افراد بوڑھے مرد و خواتین میں چپلوں کی مفت تقسیم کی اور انہیں اپنے ہاتھوں سے چپل پہنایا۔اس پر خلوص اور انوکھی خدمت پر بے سہارا غریب بوڑھے مرد و خواتین نے شیخ عرفان کو خوب دعاؤں سے نوازا۔اور مسلم و غیر مسلم افراد نے نوجوان کے اس اقدام سے ایک اچھا تاثر لیااور ستائش کی۔جوانی کی عمر میں اکثر نوجوان خود اپنے سگے والدین کی خدمت کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں ایسے کئی واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں۔لیکن شیخ عرفان نے اس انوکھی خدمت سے نوجوانوں کو ایک سبق دیا ہے کہ ہر حال میں بغیر شرم محسوس کئے اپنے والدین اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیں۔اس خدمت میں شیخ عرفان کے ہمراہ محمد ابوذر نامی نوجوان نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button