بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار رزاق خان کا انتقال

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار رزاق خان کا انتقال ہوگیا۔ چہارشنبہ کی دوپہر انھیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے ایک خانگی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ رزاق خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہ سے کیا تھا اور انھوں نے کئی فلموں میں کام کرتے ہوئے اپنی الگ پہچان بنائی تھی۔ وہ بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں شاہ رخ قابل زکر ہیں۔