تلنگانہ

عادل آباد میں پولیس پٹرول پمپ کی دوسالہ تکمیل پر جشن – ضلع ایس پی کی شرکت و مبارکباد

عادل آباد15-اکتوبر(اردو لیکس) عادل آباد شہر کے پولیس لائن سنجے نگر  پر دوسال قبل پولیس کی جانب سے پولیس پٹرول پمپ کا قائم کیا گیا تھا۔پولیس پٹرول پمپ کی دوسالہ کامیاب تکمیل پر آج  منگل کو پٹرول پمپ پر ضلع ایس پی عادل آباد وشنو ایس واریر کے ہاتھوں کیک کاٹ کر تقسیم کیا گیا۔اور شاندار جشن منایاگیا۔ضلع ایس پی نے تمام کو مبارکباد پیش کی اور پٹرول پمپ پر خدمات انجام دینے والے ہوم گارڈس میں جدید یونیفارمس تقسیم کئے گئے۔اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی وشنو ایس واریر نے کہاکہ پٹرول پمپ پر دوسال سے ہوم گارڈس نے بہتر خدمات انجام دی اور پمپ پر درخت لگاکر مزین کیا۔انہوں نے ہوم گارڈس کی خدمات کی ستائش کی۔اس موقع پر ریزروانسپکٹراو سدھاکرراؤ؛ٹریننگ سنٹر ڈی ایس پی ایل سی نایک؛اے آر ڈی ایس پی سید شجاع الدین؛کے اندراوردن؛پٹرول پمپ مینیجمینٹ آفیسر عارف حسین؛جئے سنتوش کمار اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button