جنرل نیوز

محمد امجد خان کی تلگو ٹی وی چینلوں کے حالات حاضرہ و سیاسی قائدین کے مذکرات میں دلچسپی قابل ستائش رکن کونسل کویتا

نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت محمد امجد خان کی تلگو ٹی وی چینلوں کے حالات حاضرہ و سیاسی قائدین کے مذکرات میں دلچسپی قابل ستائش رکن کونسل کے کویتا

نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت محمد امجد خان کی تلگو ٹی وی چینلوں کے حالات حاضرہ و سیاسی قائدین کے مذکرات میں دلچسپی قابل ستائش رکن کونسل کے کویتا

نظام آباد 10/ (اردو لیکس ) سماج میں موجود افراد میں ان کی دلچسپی اور پسند مختلف ہوا کرتی ہے انہیں میں ایک نام محمد امجد خان سماجی کارکن محلہ پھولانگ نظام آباد کا ہے جو امجد بھائی کی نام سے ‌مشہور ہیں ان کی گزشتہ کئی سالوں سے متحدہ ریاست آندھرا پردیش اور تشکیل تلنگانہ کے بعد تیلگو ٹی وی چینلوں میں پیش کئے جانے والے پرائم ٹائم ، مختلف عنوانات پر حالات حاضرہ ، و سیاسی مذکرات پر ان کی گہری نظر رہتی ہے اور وہ اس نقطہ نظر سے عوام میں وہ اپنا اظہار خیال رکھتے ہیں

 

جس کی وجہ سے عوام میں سیاسی جماعتوں کے حقیقی موقف کو باآسانی سمجھ سکتے ہیں اس خصوص میں نوید اقبال صدر ضلع اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی کے ہمراہ متحدہ ضلع کی رکن قانون ساز کونسل و دختر چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ محترمہ کے کویتا سے ان کی رہائش گاہ واقع نظام آباد پہنچ کر ملاقات کی اس موقع پر نوید اقبال نے  کویتا سے ان کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ امجد خان بی آر ایس پارٹی پھولانگ ڈیویژن 46 کے صدر ہیں

 

اور وہ بی آر ایس پارٹی اور حکومت تلنگانہ کی فلاحی و بہبود کی اسکیموں سے عوام میں شعور بیدار ی پیدا کرنے میں نمایاں رول ادا کیا دوسری جانب مختلف ٹی وی تیلگو چینلوں کے حالات حاضرہ کے سیاسی مذکرات و مباحثہ پر ان کی گہری نظر رہتی ہے وہ تمام تیلگو ٹی وی چینلوں کے سیاسی مذکرات پابندی کے ساتھ مشاہدہ کیا کرتے ہیں رکن کونسل محترمہ کے کویتا نے امجد خان کی اس دلچسپی کو بغور سماعت کیا اور کہا کہ موجودہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر اطلاعات ایک ثانیہ کے دوران بین الاقوامی ،قومی سطح خاص طور پر قریہ پہونچ رہی ہیں

 

اس بات کا لحاظ کئے بغیر کے صحیح یا غلط کی تصدیق کئے واٹس ایپ گروپ میں ارسال کی جارہی ہیں انہوں نے امجد خان سے خواہش کی کہ وہ نئ نسل اور نوجوانوں میں ان کی دلچسپی کو فروغ دیں تاکہ ان میں شعور بیدار ہو کس بھی سیاسی جماعت کے نظریات و افکار سے ان کے سامنے واضح ہوسکیں کے کویتا نے امجد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

اس موقع پر رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا ، رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر ، رکن کونسل وی جی گوڑ کے علاوہ دیگر بی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button