مسلم تحفظات پر عمل آواری کیلئے کانگریس کی منفرد مہم

گریٹر حیدراباد میناریٹی ڈپارٹمنٹ کانگریس نے 12 فیصد مسلم تحفظات پر عمل آواری کے لئے ٹی آر ایس حکومت پر دباو برقرار رکھنے ایک منفرد طریقہ شروع کیا ہے جس کے تحت ماہ رمضان کے نظام الاوقات کے کلینڈر کے اوپری حصہ میں تلنگانہ کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ مسلم تحفظات کے لئے مقدس,مہینہ میں دعا کریں.گاندھی بھون میں اس کلینڈر کو تلنگانہ کا نگریس کے کارگزار صدر بھٹی وکرامارک, میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدر فخرالدین اور گریٹر کانگریس کے صدر شیخ عبداللہ سہیل نے جاری کیا.اس موقع پر عبداللہ سہیل نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پر دباو ڈالنے کے لٰے قبل ازیں کانگریس نے ایک ملین دستخطی مہم شروع کی ہے جو کافی کامیاب رہی اب رمضان کے نظام الاوقات کے ژریعہ اس مہم کو زندہ رکھا گیا ہے