تلنگانہ

تلنگانہ میں ڈینگو بخار سے ڈسٹرکٹ جج کی موت

کھمم-21 اکتوبر ( اردو لیکس)  تلنگانہ میں ڈینگو بخار سے ایک ایڈیشنل فرسٹ کلاس جج کی موت ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کھمم ضلع کی ایڈیشنل فرسٹ کلاس کورٹ کی خاتون جج ، ایم جیہ اماں گزشتہ چند دن سے  ڈینگو بخار میں مبتلا تھی۔ وہ کچھ دنوں سے حیدرآباد کے کمس اسپتال میں زیر علاج تھی۔جہاں آج ان کی موت ہوگئی ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ جیہ اماں کی پیر کی صبح  ہی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ہائی کورٹ کی تقسیم سے قبل جیہ اماں گنٹور ضلع کے ستتینپلی میں پرنسپل جونیئر سول جج کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی بعد ازاں ہائی کورٹ کی تقسیم کے بعد ان کا تلنگانہ کے کھمم ضلع میں تبادلہ ہوا تھا 

متعلقہ خبریں

Back to top button