پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو انعامات

میئر جی ایچ ایم سی بی رام موہن نے کہا کہ یکم جون سے 7 جون کے درمیان حیدرآباد میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کو انعامات دئیے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ انعامات ایک لاکھ روپئے٫ پچاس ہزار روپئے٫ 12 ہزار پانچ سو روپئے٫ پانچ ہزار روپئے اور ایک ہزار روپئے پر مشتمل ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 30 جون سے پہلے ٹیکس ادا نہ کرنے پر ہر مہینہ ٹیکس پر دو فیصد جرمانہ عائید کیا جائے گا۔