جنرل نیوز

جمعیۃعلماءضلع کریمنگر کے زیر اہتمام ایک اور لائق تحسین عمل بلا مذہب و ملت و مسلک ضرورتمند خواتین کے لئے مفت ٹیلرینگ سنٹر کا قیام

کریم نگر:24 جولائی 2023 (محمد استقام الدین)۔ جمعیۃعلماءضلع کریمنگر کے زیر اہتمام ایک اور لائق تحسین عمل بلا مذہب و ملت و مسلک ضرورتمند خواتین کے لئے مفت ٹریلنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

آج بروز پیر بتاریخ 24 جولائی بعد نماز ظہر انور صاحب کے مکان نزد مسجد حبیب وجئے نگر کالونی کریمنگر میں
مفت ٹریلنگ سنٹر برائےخواتین حضرت مفتی محمد یونس صاحب قاسمی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر اورجناب پی. سینو صاحب سرپنچ بماکل کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا. اس موقع پر مفتی محمد یونس صاحب قاسمی صدر جمعیۃ نے ملک کی منظم مضبوط قدیم جماعت جمعیۃ علماء کا مختصر تعارف اور ملی سماجی خدمات پیش کی اور جن حضرات نے اس نیک کام میں حصہ لیا یا جس طرح بھی کوششیں کی جیسا کہ مولانا سید مزمل صاحب رکن جمعیۃ علماء اور انور صاحب بشمول موجود تمام حضرات کو مبارکبادی پیش کی. اس موقع پر مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی، حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری، جناب ساجد صاحب صدر وجئے نگر کالونی ، جناب سلیم صاحب، جناب اقبال صاحب، عبدالحمید، حافظ محمد ذیشان، کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی.
یہ سنٹر روزانہ صبح 11 بجے تا دوپہر 3 بجے ٹیلرنگ سنٹر کھلا رہیگا

متعلقہ خبریں

Back to top button