حیدرآباد اور کریمنگر میں بارش

حیدرآباد میں جمعہ کی سہ پہر اچانک بارش ہوئی۔ بارش کے ساتھ ہی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ کئی مقامات پر برقی سربراہی بند ہوگئی اور بعض مقامات پر لو وولٹیج کی شکایت کی گئی۔ اسی طرح تلنگانہ کے ضلع کریمنگر میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ کل ہی محکمہ موسمیات نے 72 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔