بھارت اور امریکہ تجارت اور اعتماد کے ذریعہ دنیا کی ہیت بدل سکتے ہیں: راج ناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ فطری اتحادی ہیں اور وہ تجارت اور اعتماد کے ذریعہ دنیا کی ہیئت بدل سکتے ہیں۔ وہ آج حیدرآباد میں ہند-امریکہ ایوان تجارت کے نیشنل کانکلیو میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جناب براک اوبامہ نے ہند-امریکہ باہمی تعلقات میں ایک نئے اور کامیاب دور کا اضافہ کیا ہے۔ ہند-امریکہ تجارت 2009-10 میں 90 ارب ڈالر تھی، جو 2014-15 میں بڑ ھ کر 100 ارب ڈالر ہو گئی۔ اب ہمارا نشانہ جلد ہی ہند-امریکہ تجارت کو 500 ارب ڈالر تک پہنچانے پر ہونا چاہئے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سمت میں ہند کے پاس دوسرے کسی بھی ملک کے مقابلے زبردست صلاحیت ہے اور ہند-امریکہ ایوان تجارت کے رواں اجلاس میں اس پر بھرپور تبادلۂ خیال ہوگا۔ 

 

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرگرم قیادت میں ہندوستان، اب دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے ۔