تلنگانہ

ٹی این جی اوز اور این جی اوز لیڈرس حکومت کی چمچہ گیری میں مصروف

حیدرآباد -13 نومبر ( اردو لیکس)  کانگریس کے رکن اسمبلی جگا ریڈی نے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال ختم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی کوششں نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی خودکشی اور فاقہ کشی کے واقعات پیش آرہے ہیں انہوں نے کہا تنخواہوں کے نہ ملنے اور ملازمت چلی جانے کے خوف سے ملازمین خودکشی کررہے ہیں آج بھی ایک ڈرائیور نے خودکشی کرلی ۔لیکن تلنگانہ این جی اوز اور این جی اوز کے لیڈرس آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال ختم کرنے کے لئے حکومت پر دباو ڈالنے کے بجائے حکومت کی چمچہ گیری کررہے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ ٹی این جی اوز لیڈرس سوامی گوڑ، دیوی پرساد، ممتا اور دوسرے کہاں ہیں؟ 

متعلقہ خبریں

Back to top button