تلنگانہ کے سرکاری اسکولس میں بائیو میٹرک حاضری

تلنگانہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولس میں طلبا کی صد فیصد حاضری کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل کو قطعیت دی گئی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڑیم سری ہری نے بتایاکہ جاریہ تعلیمی سال سے ریاست کے25فیصد اسکولس میں بائیو میٹرک حاضری کے طریقہ کار پر عمل کیا جائیگا۔  ڈپٹی چیف منسٹر نے کلکٹرس کو اس پروگرام کی شخصی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر اسکول میں طلبا کی تعداد میں پانچ فیصد اضافہ کے مقصد سے بڑی باٹا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔