نریندر مودی نے افغانستان میں فرینڈشپ ڈیم کا کیا افتتاح

بھارت اور افغانستان کی جانب سے تعمیر کئے گئے فرینڈشپ ڈیم کا بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ مل کر افغانستان کے ہیرات میں ڈیم کا افتتاح کیا.اس موقع پر اشرف نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 40 سال کا خواب آج پورا ہوا ہے بھارت کے تعاون سے یہ ڈیم تعمیر ہوا ہے انھوں نے افغانستان کے عوام کی جانب سے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا.قبل ازیں ہیرات ایرپورٹ پر مودی کا شاندار استقبال کیا گیا.

اس ڈیم سے 42 ہزار میگاواٹ برقی پیدا ہوگی.اور 75 ہزار ہیکٹر اراضی کو پانی سربراہ کیا جاے گا.