اسپشل اسٹوری

ہیلی کاپٹرمیں ہوئی دلہن کی وداعی

جھن جھن پور۔ راجستھان 22 نومبر (اردولیکس) ریاست راجستھان میں ایک دلہن کی وداعی ہیلی کاپٹرمیں ہوئی۔ ضلع جھن جھن پورکے موضع اجیت پورسے تعلق رکھنے والی مہیندرسنگھ شکلا کی بیٹی رینا عرف کنچن کی شادی ریلوے ملازم سندیپ سے ہوئی۔ لڑکی کی خواہش پراس کے باپ نے شادی کی رسم ادا کرنے کے بعد اپنی بیٹی اورداماد کو ہیلی کاپٹرمیں وداع کیا۔ دلہن اپنے سسرال سلطانہ نامی گاوں کو ہیلی کاپٹرمیں روانہ ہوئی۔ اس منظرکو دیکھنے کیلئے گاوں کے لوگ صبح سے ہی اسکول گراونڈ کے پاس جمع تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button