جرائم و حادثات

شوہراوربچوں کو زہردے کرخاتون عاشق کے ساتھ فرار۔ کریم نگر ضلع میں افسوسناک واقعہ

کریم نگر 30 نومبر(اردولیکس) ناجائز تعلقات کے درمیان رکاوٹ محسوس کرتے ہوئے ایک خاتون نےاپنے شوہر بچوں،سسر کوزہر دے دیا اور اسکے بعد عاشق کے ساتھ فرارہوگئی۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کریمنگرمیں پیش آیا۔ گنگادھرمنڈل کے موضع بورگولا پلی سے تعلق رکھنے والے انجیا کی چند سال قبل اوما نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی۔اس جوڑے کو دو بچے ہیں جنکے نام 11 سالہ سدھارت اور4 سالہ مانویتا بتائے گئے ہیں۔ خاتون اپنے شوہر، دو بچوں کے علاوہ ساس، سسر کے ساتھ رہتی تھی۔ اس دوران اس کے ناجائز تعلقات مقامی نوجوان سے قائم ہوگئے۔ جمعرات کی رات خاتون نے مٹھائی میں زہرملا کران تمام کو دیا۔ ساس لکشمی نے مٹھائی نہیں کھائی جبکہ بچوں، شوہراورسسر نے یہ مٹھائی کھالی جس کے ساتھ ہی وہ بے ہوش ہوگئے۔ یہ کام کرنے کے بعد اوما اپنے عاشق کے ساتھ فرارہوگئی۔ جمعہ کی صبح ان تمام کو علاج کیلئے مقامی افراد کی مدد سے کریمنگرکے ہاسپٹل منتقل کیا گیاجہاں وہ زیرعلاج ہیں لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button