نیشنل

رام مندر کے بعد کیا حکومت یکساں سیول کوڈ پر کام کرے گی؟ آر ایس ایس میگزین میں کیا گیا مطالبہ

نئی دہلی: رام مندر اورکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد اب یکساں سول کوڈ کا مسئلہ زیر بحث ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آرایس ایس سے متعلق میگزین "اندرپرستھ سمواد” میں بھی اس کے نفاذ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ یہاں دیوانی قانون سب کے لیے ایک جیسا نہیں ہے ہر مذہب میں چیزیں اپنے اپنے طریقے سے طے کی گئی ہیں۔
مساجد، گرجا گھروں اور گرودواروں کو اپنے معاملات خود چلانے کی اجازت دی گئی۔ میگزین میں کہا گیا ہے کہ مساجد، گرجا گھروں اور گرودواروں کو اپنے مالی معاملات اور دیگر معاملات خود سنبھالنے کی اجازت ہے جبکہ مندروں سے متعلق معاملات کو حکومت کنٹرول کرتی ہے۔
میگزین میں لکھا گیا ہے کہ 73 سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ نہیں ہوسکا ہے۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا مطلب یہ ہوگا کہ سب برابر ہیں اور کسی کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہے لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ کہا گیا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے یکساں سیول کوڈ کے بارے میں کافی بحث ہو رہی ہے بی جے پی کے کئی ارکان پارلیمنٹ نے ماضی قریب میں یکساں سیول کوڈ پر پارلیمنٹ میں پرائیویٹ ممبر بل
بھی لائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button