نیشنل

چندرابابو نائیڈو کے روڈ شو میں بھگدڑ 8 کی موت

‏حیدرآباد: تلگو دیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو کے نیلورضلع کے کندوکور میں روڈ شو کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی تھی اور افراتفری کی وجہ سے بعض کارکن قریبی نہر میں گر گئے۔ تلگو دیشم کے  قائدین نے زخمی کارکنوں کو اسپتال پہنچایا۔ 8 کارکنوں کی کندکور کے اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی جبکہ دیگر زخمی زیر علاج بتائے گئے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو نے حادثہ کے بعد درمیان میں ہی اپنی تقریر روک دی اور اسپتال جاکر متاثرین کی عیادت کی۔ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button