سیل فون پر بات کرنے والی بہن کو بھائی نے گولی ماردی

ریاست اترپردیش میں ایک نوجوان نے سیل فون پر بات کرنے پر اپنی بہن کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ پتہ چلا ہےکہ بھامورا ضلع کے دیوارچ کے رہنے والے راجیش کی بہن زیادہ وقت فون پر بات چیت میں گذاررہی تھی بھائی نے اسے کئی مرتبہ نصیحت کی لیکن لڑکی نہیں مانی۔ اتوار کو بھی وہ فون پر کسی سے بات کررہی تھی اسی وقت بھائی وہاں پہنچا ان دونوں میں اس مسئلہ کو لے کر جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم بھائی نے ریوار نکال کر اپنی بہن کا گولی مار کر قتل کردیا۔