دیڑھ کروڑ روپئے ہے تلنگانہ کے اس نوجوان کی تنخواہ

ممبئی 4 نومبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی تنخواہ سالانہ دیڑھ کروڑ روپئے ہے۔ چنتا ریڈی سائی چرت ریڈی بامبے آئی آئی ٹی میں بی ٹیک سال آخرمیں زیرتعلیم ہے۔کیمپس سیلکشن میں نوجوان کا تقررمائیکرو سافٹ ادارے میں ہوا۔ کمپنی کی جانب سے اسے سالانہ 1.54 کروڑ روپئے تنخواہ کی پیشکش کی گئی۔ کیمپس سے تین نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا جس میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ریڈی بھی شامل ہے۔