ورنگل میں اسٹیرنگ ٹوٹ جانے سے بس الٹ گئی

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں آرٹی سی بس کا اسٹیرنگ ٹوٹ جانے کی وجہہ سے ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ پتہ چلا ہےکہ دھرساگر منڈل کے موضع سومادیور پلی میں پیر کی صبح ایک تیز رفتار آرٹی سی بس کا اچانک اسٹیرنگ ٹوٹ گیا جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی ۔ اس حادثہ میں بس میں سوار قریب دس مسافر زخمی ہوگئے ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔