جرائم و حادثات

ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کے ساتھ کیمیکل کے ذریعہ ادرک لہسن کے پیسٹ کی تیاری۔‌ حیدرآباد میں کارخانہ پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد۔ اسپیشل آپریشن ٹیم اور میلاردیوپلی پولیس نے ادرک لہسن کا پیسٹ بنانے والے ایک کارخانہ پر چھاپہ مارا جہاں ناقص اور غیر معیاری اشیاء کے ذریعہ یہ پیسٹ تیار کیا جارہا تھا۔

 

تفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ کا محمد احمد یہ کارخانہ چلا رہا تھا۔ وہ ادرک اور لہسن کو کم قیمت پر خریدتا ہے جو بازار میں ضائع ہو جاتا ہے اور اسے دیگر ناقص اجزاء کے ساتھ ملا کر ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنا رہا تھا۔ شمش آباد اسپیشل ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر یہ دھاوا کیا۔

 

پولیس نے جب یہاں دھاوا کیا تو انہیں یہاں چہرے پر لگانے والا ٹرمیرک پاؤڈر، گوند کا پاؤڈر، سوڈیم پاؤڈر اور مضر رساں رنگ بھی نظر آئے۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ یہاں تیار کردہ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈائمنڈ، روشن اور پیور کے کے علاوہ دیگر ناموں کے ساتھ بیگم بازار مارکیٹ کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

 

پولیس نے یہاں سے ادرک لہسن کا پیسٹ تیار کرنے کا سامان اور 400 کلو پیسٹ ضبط کرتے ہوئے کارخانہ کو بند کر دیا۔ پولیس نے کارخانہ چلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button