حیررآباد کی لڑکی کی عاشق کے ساتھ بھدراچلم میں اجتماعی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں عاشق اور معشوق نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔ پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی کی رہنےوالی دسویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ اور گنٹور کا رہنے والا 23 سالہ روی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ پچھلے ماہ لڑکی اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ لڑکی نے لاپتہ ہونے سے پہلے اپنے اپرٹمنٹ کے واچ مین  کے نمبر سے کسی کو فون کیا تھا۔ پولیس کو سیل فون سگنلس سے پتہ چلا کہ وہ فون کی لوکیشن کھمم ، بھدراچلم کی ایک لاج میں  ہے۔ پولیس جب وہاں پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ دروازہ توڑا گیا تو اندر لڑکی اور نوجوان کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔