تلنگانہ

اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس ایوارڈس، اردو میڈیم اساتذہ کو شامل کرنے تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کا مطالبہ

محمد احمد خان جنرل سکریٹری اور محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدرآباد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس ایوارڈس کا اعلان کیا گیا لیکن 40 اساتذہ کی لسٹ میں اردو میڈیم اسکولس سے ایک نام کو بھی شامل نہیں کیا گیا ۔ اردو میڈیم اسکولس اور اساتذہ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نا انصافی کی گئی ۔ اردو میڈیم اساتذہ کو اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس ایوارڈس سے محروم رکھا گیا ۔ کیا حکومت کی نظر میں اردو میڈیم اسکولس موجود نہیں ہے ۔اردو میڈیم اسکولس میں بھی کئی ایک قابل اساتذہ موجود ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کونظر انداز کیا گیا۔ ٹی ایس ٹی یوحکومت تلنگانہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اردو میڈیم سے کم از کم 10 اساتذہ کو ہر سال اسٹیٹ بسٹ ٹیچرس کیلئے منتخب کیا جاۓ اور ان کے ساتھ انصاف کیا جاۓ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button