نیشنل

شہریت ترمیمی بل مغربی بنگال میں نہیں ہوگا نافذ: ممتا بنرجی

نئی دہلی 13 ڈسمبر(اردولیکس)  چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کو ریاست میں کسی بھی حالت میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے آج مشرقی مدنا پور  کے ضلع دگھا میںں میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ بل پارلیمنٹ میں منظور کر‌گیا لیا ہے لیکن اس کو ریاست میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ مرکز نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ مذہبی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button