جرائم و حادثات

سڑک سے گزرنے والی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر نامعلوم افراد فرار _ حیدرآباد کے قریب پیش آئی واردات کا ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 10 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں دن دہاڑے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹن چیرو کے امین پور میں ایک خاتون اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ سڑک پر جارہی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے بائیک پر جاتے ہوئے خاتون کے گلے سے سونے کی چین کھینچ کر فرار ہوگئے۔اس دوران خاتون اور ان کا بیٹا سڑک پر گر پڑے۔ خاتون نے شکایت کی کہ اس کے گلے سے 8 تولے زیور تھا اسے نامعلوم افراد نے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے اور ان دونوں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button