تلنگانہ
تلنگانہ میں اگلا الیکشن بی جے پی جیتے گی : نریندر مودی

نییدہلی 13 ڈسمبر(اردولیکس) وزیراعظم نریندر مودی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ آج تلنگانہ کے بیجےپیکے ارکان پارلیمنٹ نے تقریباً 15 منٹ تک وزیراعظم سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تلنگانہ کے حالات سے واقفیت حاصل کی اور بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو مزید محنت کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے دیشا انکاونٹر واقعہ کے تعلق سے معلومات حاصل کیں۔بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجیے نے وزیراعظم کو بتایا کہ ٹی آر ایس نے شہریت ترمیمی بل کی تائید نہیں کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ٹی آر ایس والے ویسے ہی ہوتے ہیں۔