تلنگانہ

مکان کے سامنے لیمو ، انڈے اور گڑیا کو پڑے دیکھ کر نوجوان لڑکی نے کرلی خودکشی _ حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ

حیدرآباد _ 8 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں  ایک نوجوان لڑکی مکان کے سامنے جادو کے لئے استعمال ہونے والی چیزوں لیمو، انڈے ، کالے رنگ کے دھاگے اور دوسری اشیا دیکھ کر خوفزدہ ہو کر   خودکشی کرلی۔

 

اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ شہرحیدرآباد کے کلثوم پورہ میں پیش آیا۔اس لڑکی کی شناخت نوئیا کے طورپرکی گئی ہے۔ جو انٹرمیڈیٹ کی طالبہ بتائی گئی ہے اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ یکم جون کو اماواس کے دن ان کے مکان کے سامنے لیمو، کالے دھاگے،گڑیا اور دیگر چیزیں پڑی تھیں جسے دیکھ کر نوئیا گھبراگئی۔اس کے بعد سے ہی وہ مایوس نظرآرہی تھی۔ایک مرتبہ پھر7جون کو بھی گھر کے سامنے لیمو، کالے دھاگے،گڑیا اور دیگر چیزیں پڑی ہوئی پائی گئیں۔اس کو دیکھ کر اس کی تشویش بڑھ گئی۔اس نے چند منٹ بعد اپنے کمرہ میں جاکر پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔

 

نوئیا کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ ان کی لڑکی پڑھنے میں کافی ذہین تھی اس لئے ان کے دشمنوں نے اس پر جادو کروانے کی کوشش کی۔ لڑکی کی خودکشی کی اطلاع پر پولیس نوئیا کے گھر پہنچ گئی اور خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button